• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: آپریشن العزم کے تحت کارروائیاں، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جس کے بعد آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی میں اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید