امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ نے ایران جانے والے ایک آئل ٹینکر (M/T Lavine) کو اس وقت ناکارہ بنا دیا جب اس نے امریکی بحری ناکا بندی توڑنے کی 4 بار کوشش کی۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ ٹینکر کے عملے کو متعدد بار خبردار کیا گیا، مگر انہوں نے احکامات پر عمل نہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ خبردار کرنے کے بعد امریکی فورسز نے ٹینکر کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے غیر فعال کر دیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا۔