بھارتی نوجوانوں کی جماعت ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے وزیرِ تعلیم کے استعفے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے تو اچھی بات ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان نے کہا ہے حکومت کی جانب سے ہمیں تاحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے طلبہ کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر پردھان نے وزیرِ اعظم مودی کو استعفیٰ بھجوایا جو نریندر مودی نے قبول کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی جین زی نے مقابلہ جاتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور میڈیکل کالجز میں داخلے کے پرچے لیک ہونے پر گزشتہ ماہ احتجاج شروع کیا تھا۔
بھارتی جین زی نے وزیرِ تعلیم پر مبینہ طور پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا الزام بھی عائد کیا تھا۔