• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک کا ٹیکسز کے تعین میں کردار نہیں، ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی نافذ ہے، ترجمان


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران شہر میں کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام مجموعی طور پر مستحکم رہا، تقریباً 90 فیصد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی، کےالیکٹرک کا ٹیکسز کے تعین میں کردار نہیں، ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی نافذ ہے۔

کےالیکٹرک کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ  نشیبی اور کنڈا زدہ علاقوں میں بجلی عارضی معطل کی، تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے، بارش سے متاثرہ فیڈرز کو فیلڈ ٹیموں کی کلیئرنس کے بعد مرحلہ وار بحال کر دیا گیا۔

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ بجلی کے نرخ، سبسڈی اور بلوں میں شامل ٹیکسز کا تعین وفاقی حکومت اور نیپرا کرتے ہیں، کےالیکٹرک کا ٹیکسز کے تعین میں کردار نہیں، ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی نافذ ہے، کےالیکٹرک حکومتی ہدایات کے مطابق منظور شدہ نرخوں اور ٹیکسز کے نفاذ کی پابند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نجکاری کے بعد سے اب تک کےالیکٹرک نے بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس سے ترسیلی نقصانات میں نمایاں کمی آئی ہے اور 70 فیصد فیڈرز نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، عوامی و سیاسی نمائندوں کے ساتھ مل کر بجلی فراہمی اور صارفین کو بہتر خدمات کیلئے تعاون جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید