• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو ایک بار پھر پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو ایک بار پھر پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تین پمپ عارضی طور پر بند ہیں، عملہ خرابی ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی مہیا کرنے والے کے ڈی اے پمپنگ فیڈر ٹو کے فالٹ کا کے الیکٹرک سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی کی 22 میں سے 19 پمپنگ موٹرز کو بجلی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک عملہ معاونت کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید