کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور-40 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جو 17 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک گیانا، ویسٹ انڈیز میں ہوگا، اس میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکہ، زمبابوے، کینیڈا، ویلز، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا اور ریسٹ آف کیریبین شامل ہیں۔جنید خلیل نینی تال والا پاکستان کی قیادت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں توفیق عمر (نائب کپتان)، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، محمد خلیل، شہریار غنی، سید محمد علی، جاوید منصور، محمد ادریس، طارق محمود، میاں محمد عرفان، آصف اظہار، وسیم علی، عمران خان، سید فرید الدین، آصف محمد، ثابت خان اور درّا بلوچ (ٹیم منیجر) شامل ہیں۔