کراچی کے علاقے اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شہید ہوگیا۔