• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر اسمبلی، سچائی اور مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (افضل بٹ) دنیا کے 30سے زائد ممالک میں ٹرتھ کمشن یا “ ٹرتھ اینڈ ریکینسیلی ایشن کمشن” کی تاریخ کو دہراتے ہوے  آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملے میں ’’ٹرتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن‘‘ قائم کرنے کی قرارداد منظور کی ۔ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یٰسین کی پیش کردہ قرارداد میں حالیہ واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات، کمیشن کو مکمل اختیارات اور تمام متعلقہ معلومات تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے اس اقدام کا مقصد حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی طرف لانا، جانی نقصانات اور دیگر واقعات سے متعلق متضاد دعوؤں کے حقائق معلوم کرنا اور بحران کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر سے قبل دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں مختلف ناموں سے ٹرتھ یا ٹرتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید