• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان 2 روز تک کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے ان کے ہمراہ 2 رکنی بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ کراچی رجسٹری میں سول، کرمنل، اور پراپرٹی کے بارے میں درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے روسٹر جاری کردیا۔ 2 روزہ عدالتی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے بار ایسوسی ایشنز کےنمائندگان ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید