• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد(طاہر خلیل)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے ،ایسے طلبہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کرسکیں گے۔ایڈوائزری کے مطا بق افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں۔

اہم خبریں سے مزید