شہدائے کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا پر ان کا پیغام جاری کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اکاونٹ سے جاری کردہ پیغام میں امام حسین ؓ کا فرمان شیئر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ امام حسین ؓ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص ظالم کی طاقت کو دیکھ کر اس کا مقابلہ نہیں کرتا، تو خدا اسے بھی اسی انجام سے دوچار کرے گا جو اس ظالم کا مقدر ہے، یعنی جہنم۔
پیغام میں لکھا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ہم (ایران) امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ پیغام شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 13 اکتوبر 2019ء کو پہلی مرتبہ شیئر کیا تھا، جسے اب شہدائے کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر ری شیئر کیا گیا ہے۔