• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا عمران اور بشریٰ سے جیل ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف نے فیصل فرید ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دوست ہونے کی وجہ سے انکی صحت اور خیریت پر شدید تشویش ہے۔

ملک بھر سے سے مزید