پشاور(امجدصافی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں مستقل کئے گئے پشاور ہائیکورٹ کے 4ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مذکورہ ججز غیر فعال ہوگئے جبکہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرات قانون کو اس عدالتی بحران سے متعلق ہائیکورٹ نے آگاہ کر دیا۔