• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی معاملات پر بحث خطرناک نہیں، سندھ مزید صوبوں میں تقسیم نہیں ہوسکتا، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دیں گے ، سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا،صوبائی اسمبلی سندھ کی تقسیم کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں منظور کرچکی ہے ، سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی،یہ باتیں انھوں نے جمعرات کو سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’’مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026‘‘ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئینِ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اسمبلی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید