• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، پیر کو الیکشن کا تیسرا مرحلہ، 2 اضلاع میں ووٹنگ ملتوی

اسلام آباد (افضل بٹ) آزادکشمیر میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کا اعلان کر دیا۔پرانے شیڈول کے تحت پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی 11 نشستوں پر الیکشن ہونا تھے لیکن الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے مطابق تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع میں الیکشن ہوں گے جبکہ دو میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے راولاکوٹ اور پلندری اضلاع کی 7نشستوں پر انتخابی عمل میں مزید تاخیر کا امکان ہے، 10اگست کو کامیاب امیدوار حلف لینگے،نئی حکومت ہی ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ان نشستوں پر الیکشن کرائیگی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں سے دو اضلاع کی 11 میں سے چار نشستوں پر 10 اگست کو پولنگ ہوگی۔ ان نشستوں میں ضلع باغ کی تین جبکہ ضلع حویلی (فارورڈ کہوٹہ) کی ایک نشست شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید