کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر گرلز ہاکی ٹیم کی چین میں ویمن جونئیر ایشیا کپ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فیڈریشن 18 اگست سے اسلام آباد میں تربیتی و سلیکشن کیمپ قائم کرے گی۔