• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن، تیسرا مرحلہ، پی پی 2، ن لیگ کو ایک نشست پر برتری، آزاد امیدوار فاتح

اسلام آباد (افضل بٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی چار نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا  ہوگیا۔ اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق چار نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی  کو  دو جبکہ  مسلم لیگ (ن)  کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے، جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔ حلقہ ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا انتخابی اپ سیٹ ہوا، جہاں آزاد امیدوار سردار ساجد اقبال عباسی نے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کو انکی آبائی نشست شکست دیدی۔ سردار ضیاء القمر نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں مشتاق منہاس کو 1,400 ووٹوں کی برتری  حاصل ہے، چترہ ٹوپی کے10 پولنگ اسٹیشنز میں بائیکاٹ کے باعث صفر نتائج جاری ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے حتمی نتیجہ روک دیا ہے۔ مشتاق منہاس  کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ پر غور جاری ہے۔حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر کو برتری حاصل ہے۔

اہم خبریں سے مزید