پشاور(ارشد عزیز ملک )کوہستان میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد44ہوگئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں کیش کیریئر کے طور پر خدمات انجام دینے والا اعجاز الحق اور کنٹریکٹر محمد زبور شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اعجاز الحق پر الزام ہے کہ اس نے ٹھیکیداروں اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس سے ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی، جبکہ کنٹریکٹر محمد زبور کی فرموں میسرز الحاج اینڈ سنز اور میسرز محمد زبور کے اکاؤنٹس میں 11 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہوئی۔ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 44 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 6 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر 8 ارب 43 کروڑ روپے سرنڈر کیے جا چکے ہیں۔