• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹونی پاک مائننگ کیس، آڈیٹر جنرل نے خصوصی آڈٹ شروع کر دیا

پشاور(ارشد عزیز ملک )ٹونی پاک مائننگ کمپنی کی لیز منسوخی اور مبینہ طور پر دوسری کمپنی کو غیر قانونی طور پر لیز دینے کے معاملے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خصوصی آڈٹ شروع کر دیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دو رکنی آڈٹ ٹیم تشکیل دی ہے، جس نے محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔خصوصی آڈٹ میں 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود ٹونی پاک کی لیز منسوخ کرنے، بعد ازاں یہ لیز دوسری کمپنی کو منتقل کرنے، اس حوالے سے کیے گئے فیصلوں اور مکمل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید