• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا خواجہ سراؤں کیلئے ہنرمندی پروگرام جاری رکھنے کا اعادہ

اسلام آباد(قاسم عباسی) پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے نئے ہنرمندی کے پروگراموں کے اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے قائم کیے گئے اولین تعلیمی اداروں کو فنڈز اور انتظامی مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’چیف منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2,473 افراد کو ہنر مند بنایا گیا، 50 فیصد افراد کو روزگار فراہم کیا گیا، ٹول کٹس دی گئیں اور نادرا میں رجسٹریشن کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید