• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی یقین دہانی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز کے لیے موخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں 9 روز سے جاری ہڑتال 40روز کے لیے موخر کر کے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔گورنر ہاوس میں اجلاس،علیم خان،مئیر کراچی ،این ایچ اے حکام اور صوبائی وزرا کی شرکت،وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھر سے حیدرآباد اور کراچی تک نئی موٹروے کا کام اسی سال شروع ہوگا ،ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو پھر احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید