• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰKP کا ادویات خریداری کے میگا اسکینڈل کی ازسرِنو انکوائری کا حکم

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے2024 کے دوران ادویات کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے میگا سکینڈل کی ازسرِنو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ متعلقہ افسران کی جانب سے پہلی انکوائری کے طریقہ کار، قانونی حیثیت، دائرہ اختیار اور غیر جانبداری پر اٹھائے گئے سوالات کے بعد کیا ہے۔اس معاملے میں پہلے ہی متعدد سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جاچکی ہے، تاہم درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ابتدائی انکوائری میں تمام متعلقہ افراد کے کردار کا یکساں جائزہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی ہر افسر کی انفرادی ذمہ داری شواہد کی بنیاد پر طے کی گئی۔مذکورہ معاملے کی پہلی انکوائری 11 جون 2024 کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے شروع کی۔

اہم خبریں سے مزید