• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء بازوں نے خلاء میں سبزیاں کاٹنے اور پکانے کی ویڈیو شیئر کر دی

---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ناسا کے خلاء باز انیل مینن نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اُگائی گئی تازہ سبزیاں کاٹ کر پکائیں اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں انیل مینن اور خلاء باز جیسیکا میئر کو خلائی اسٹیشن میں اُگائی گئی کیل اور وسابی مسٹرڈ کے پتے کاٹتے اور انہیں کھانے کے لیے تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ سبزیاں تقریباً 1 ماہ تک خلاء میں کاشت کی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ ناسا کے پودوں کی افزائش کے خصوصی چیمبر میں کیا گیا جس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ صفر کششِ ثقل میں پودے کس طرح نشو و نما پاتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ تحقیق چاند، مریخ اور دیگر طویل مدتی خلائی مشنز کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

خلا ءمیں تازہ سبزیاں اگانے سے خلاء بازوں کو اضافی غذائی اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ طویل مشنز کے دوران ان کی ذہنی صحت اور حوصلے پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے جبکہ مستقبل میں زمین سے خوراک خلاء میں بھیجنے کی ضرورت بھی کم ہو سکتی ہے۔

انیل مینن نے ناسا کی سبزیوں کی تحقیق کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقے مستقبل کے خلائی سفر میں خوراک اگانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

انہوں نے فلم ’دی مارشن‘ (The Martian) کے خلاء باز مارک واٹنی جس نے مریخ پر آلو اگائے تھے، اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کامیاب تجربہ مارک واٹنی دیکھتا تو دیکھ کر بہت خوش ہوتا۔

خاص رپورٹ سے مزید