• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار رحمت اللّٰہ کا تعلق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی سے تھا، جسے چھٹی پر گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال خار منتقل کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید