اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران کا پمز میں طبی معائنہ کرایا گیا، بانی پی ٹی آئی صحت مندقرارپائے گئے ،دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،پی ٹی آئی نے سیکورٹی صورتحال پیدا کی جس کے باعث پمز لے جایا گیا، شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صحت جیسے حساس معاملے کو سیاسی تنازعے یا غیر ضروری سنسنی کا رنگ نہ دیا جائے، تمام فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026ء کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا، ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔