• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے حکومت کیخلاف کوئی سازش نظر نہیں آئی: پرویز رشید

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مجھے حکومت کے خلاف نہ کوئی سازش نظر آئی اور نہ ہی کوئی لاوا نظر آیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ توہین عدالت انہوں نے کی ہے جنہوں نے اسپتال کے باہر مجمع لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا تھا، جیسے وہاں کوئی تماشا ہونے لگا ہے، جسے دیکھنے لوگ جمع ہوگئے تھے، پی ٹی آئی توہین عدالت اپنے ان قائدین کےخلاف کرے، جنہوں نے رکاوٹ پیدا کی۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کس کے خلاف توہین عدالت کرنی چاہیے، کس کے خلاف نہیں، یہ ان کے وکیلوں کا کام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی ہے، اس میں انہیں ناکامی ہوگی، مجھے حکومت کےخلاف نہ کوئی سازش نظر آئی نہ کوئی لاوا نظر آیا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہوسکتی ہے کہ کہیں سے لاوا ابلے، ابھی تک ایسی خواہشات پر پانی پڑا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید