اسلام آباد ( ماریانہ بابر) پاکستان نے پیر کے روز شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود 10 پاکستانی ملاحوں کی واپسی کے لیے ’’فوری اور مؤثر ادارہ جاتی مداخلت‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔دفترِ خارجہ کے مطابق یہ مطالبہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کے دوران کیا۔