• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس: بزنس پارٹنر کے بھائی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کے معاملے میں ان کے بزنس پارٹنر کے بھائی عبداللّٰہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

عدالت نے عبداللّٰہ کی یکم ستمبر تک کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ میر رضا علی کے بزنس پارٹنر کے بھائی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیے، عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عبداللّٰہ میر رضا کو چاکلیٹ سپلائی کرتا تھا۔ جس رات میر رضا گھر سے نکلا تھا اس رات درخواست گزار کی رات ساڑھے تین بجے میر رضا سے فون پر بات ہوئی تھی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس درخواست گزار کو ہراساں کر رہی ہے۔  کام سے فارغ ہونے کے بعد میر رضا کی درخواست گزار سے عموماً اسی وقت بات ہوا کرتی تھی۔

قومی خبریں سے مزید