• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی عمر میں اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی یادداشت کیلئے نقصان دہ، نئی تحقیق

طبی اور نفسیاتی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک جامع تحقیق میں بچوں کو کم عمری میں اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل اسکرینز دینے کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو بچے ابتدائی عمری میں ہی اسمارٹ فون استعمال کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں ان کی معلومات کو یاد رکھنے اور نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت دیگر بچوں کے مقابلے میں متاثر ہوتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں کی توجہ کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے اسکول امتحانات اور پڑھائی کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز سے نکلنے والی نیلی روشنی بچوں کی نیند کو شدید متاثر کرتی ہے جو ان کی دماغی نشوونما اور یادداشت کے جمود کا باعث بنتی ہے۔

طبی ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو ایک مخصوص عمر تک اسمارٹ فونز سے دور رکھیں اور ان کی سرگرمیوں کو جسمانی کھیل کود اور کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کریں۔

صحت سے مزید