• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے بورڈز ازسرِنو تشکیل دے دیے گئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے بورڈز ازسرِنو تشکیل دے دیے گئے، سرکاری اداروں کے بورڈز کو نئے گورننس فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کردی ہے، جس سے پی پی ایل میں طویل عرصے سے زیرِ التوا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تقرری کے بارے میں نئے فیصلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ ازسرنو تشکیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کے بورڈز کو اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (گورننس اینڈ آپریشنز) ایکٹ 2023اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز پالیسی 2023 کے تحت متعارف کرائے گئے گورننس فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پی پی ایل کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تقرری بعض اعتراضات کے باعث کچھ عرصے سے وزیراعظم آفس میں زیرِ التوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید