چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہونے والے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مائیں بچوں کو 9 ماہ کوکھ میں کسی غفلت کا شکار ہونے کیلئے نہیں رکھتیں۔
انہوں نے کہا کہ 14 نومولود بچوں کی موت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیے گئے، وہ بےبس ماں باپ انصاف مانگ رہے ہیں۔