• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سندھ میں نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیے گئے، فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر لازمی ہوگا۔

 محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکولوں میں فائر ایکسٹنگوئشرز کی تنصیب لازمی ہوگی، فائر سیفٹی پروٹوکول پر فوری عملدرآمد کیا جائے، اسکولوں میں ایمرجنسی راستے، سیڑھیاں ہر وقت کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکولوں میں فائر ایویکیویشن پلان اور فلور میپس نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے میں مدد کرے، خصوصی بچوں اور دیگر کمزور طلبہ کے محفوظ انخلا کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے نجی اسکولوں میں ایمرجنسی کی صورت میں اسمبلی پوائنٹ مقرر کرنا لازمی ہوگا، فائر سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں کلیئرنس ملنے تک اسکول میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید