نشتر اسپتال ملتان کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ بجھانے کے آلات اور سہولتیں نامکمل ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔
نشتر اسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد کے مطابق اسپتال میں 300 فائر ایکسٹنگوئشر فعال حالت میں ہیں۔ تاہم وارڈز میں اسموک ڈیٹیکٹر موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں اسموک ڈیٹیکٹر لگانے کا کام جاری ہے اور آگ بجھانے کے لیے مزید آلات خریدے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر راؤ امجد نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد ریسکیو افسران ڈاکٹرز اور عملے کو مرحلہ وار آگ بجھانے کی تربیت دیتے ہیں۔