• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 ہو گئی۔

اس حوالے سے نیپالی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔

ترجمان نیپالی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مدد کی پیشکش فطری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیپال کی سیکیورٹی ایجنسیاں سرچ اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں تقریباً 1400 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ان افراد میں سے 900 کے قریب اب بھی نیپال اور پڑوسی چینی صوبے تبت میں لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید