مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے۔
نومنتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے۔
افتخار گیلانی کے مدِمقابل پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان بھی میدان میں تھے جنہوں نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
افتخار گیلانی پہلی بار 2011ء میں منتخب ہو کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، وہ آزاد کشمیر کے وزیرِ تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کے لیے نامزد کیا تھا۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں، 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔