• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

حکام کے مطابق مستحق درخواستگزاروں کو مالی امداد براہ راست ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

بی آر ٹی کےلیے مزید 54 بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ بی آر ٹی بسوں کی خریداری پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کےلیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ 

ڈرائی اسٹینڈنگ اور ہوا سے گرے درختوں کی باقی ماندہ لکڑی کی نیلامی کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔ 

اسی طرح جمہوریہ تاجکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ 

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی مالی سال 25-2024 کی سالانہ رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

کابینہ اجلاس میں چارسدہ میں عمرزئی کے نام سے نئی تحصیل کے قیام اور شہید مولانا مرزا جان آف وانا کے معاوضے کا پیکیج بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید