اسلام آباد کے سی ڈی اے اسپتال میں اسموک ڈیٹیکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان اسپتال کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں ہیٹ ڈیٹیکٹر اور فائر ہائیڈرنٹ بھی موجود نہیں ہیں۔
سی ڈی اے اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسموک ڈیٹیکٹر موجود نہیں، ابھی تک فائر ڈرل نہیں ہوئی، آئندہ کروالیں گے۔
ترجمان کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی لائٹیں غیر فعال ہیں، جس کے باعث انخلاء کے راستے واضح نہیں ہیں۔
ذرائع سی ڈی اے اسپتال کے مطابق سی ڈی اے کے اپنے اسپتال میں چیک لسٹ کے مطابق آلات موجود نہیں، فائر الارم علامتی ہے، ان کے ساتھ سسٹم نصب نہیں۔