سندھ اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی مجوزہ تشکیل پر بحث کے لیے تحریک التوا منظور کرلی۔ تحریک پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے پیش کی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان بھی چاہتے ہیں اس معاملے پر کھل کر بات ہو، اہم عوامی ایشو پر تحریک التوا پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایوان کی باقی کارروائی معطل کرکے تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
اسپیکر اویس قادر شاہ نے کہا تحریک التوا پر پیر کے روز دو گھنٹے بحث کی جائے گی۔ ایوان نے اکثریت رائے سے تحریک التوا بحث کے لیے منظور کرلی۔