• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال ایم سی ایچ کے احاطے میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ایم سی ایچ کے احاطے میں کھلے پانی میں مچھروں کی موجودگی سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پانی میں لاروا اور مچھر باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔

چیک اپ کے لیے آئی حاملہ خواتین اور لواحقین پمز کے ایم سی ایچ وارڈ میں انتظار کرتے ہیں۔

ڈی ایچ او آفس کے ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے لیے یہ موسم سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

ڈسٹرکٹ اینٹمولوجسٹ قاسم سجرا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ سال ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2 کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

قاسم سجرا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اگست 2025ء میں ڈینگی کے 197 کیسز اور 2024ء میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، مون سون کے باعث اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ برقرار ہے۔

صحت سے مزید