• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کی عدالت نے پمز سانحے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے پمز سانحے کے ذمے داران خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت قرار دے کر فرسٹ ایڈیشنل جج کو منتقل کردی ہے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق درخواست میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری صحت کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل کے مطابق پمز انتظامیہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید