• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 50 بسیں خرید لیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کےلیے مزید 50 بسیں خرید لیں۔

ٹرانس پشاور کے اعلامیے کے مطابق 50 بسیں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی خریدی گئی ہیں جبکہ کمپنی نے 2 بسیں تحفے کے طور پر بھی دی ہیں۔

ٹرانس پشاور کے مطابق تمام نئی بسیں پہنچنے کے بعد بی آر ٹی پشاور کی بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوجائے گی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کی موجودہ 244 بسوں میں سے 5 بسیں خواتین کےلیے مختص ہیں۔

قومی خبریں سے مزید