تھرپارکر(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد فاضل بوھیو کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ملزم کیول کولہی کو 25 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔متاثرہ بچی کے وکیل ایڈوکیٹ غلام مصطفیٰ ہنگورجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی سماعت اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ہوئی اور تفتیشی خصوصی جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی (JIT) نے کی تھی۔یہ واقعہ جنوری 2025 میں پیش آیا۔