اسلام آباد (صالح ظافر)وزیراعظم شہباز شریف کل بشکک روانہ ہوں گے؛ ایس سی او کی صدارت سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل (پیر کو) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور ایک سال کے لیے اس کی صدارت سنبھالنے کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانہ ہوں گے۔ وہ اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کریں گے؎