• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء کا احتجاجی مارچ

کراچی(نیوز ڈیسک )پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کے جاری دھرنے کے 14ویں دن رات گئے دھرنے کے شرکاء نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے زینب مارکیٹ کی طرف پیدل احتجاجی مارچ کیا، شرکاء نے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور حکومت کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور بھر پور احتجاج کیا۔ قبل ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر فیصل ندیم کی قیادت میں وفد نے دھرنا گاہ میں منعم ظفر خان سے ملاقاتک کی اور 3 ستمبر کی شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔کراچی تاجر اتحاد کے عتیق میر نے بھی دھرنا گاہ میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔ منعم ظفر خان نے شرکائے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیزکے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک اور جدو جہد جاری ہے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 25 کروڑ عوام کی آواز بنے ہوئے ہیں اور پورے پاکستان میں دھرنے جاری ہیں۔دھرنے جاری رہیں گے، جلسے بھی ہوں گے اور 3 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید