اسلام آباد (عاطف شیرازی) پمز نرسری آتشزدگی کی عبوری انکوائری رپورٹ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود تاحال وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی گئی۔ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی عبوری رپورٹ کو وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے عوام کے لیے جاری کرنے کی واضح ہدایت کی تھی تاہم ویب سائٹ پر رپورٹ کی دستیابی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔