معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق فاروق احمد کینیڈا میں ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
فاروق احمد کے انتقال کی خبر متعدد پب جی موبائل کریئیٹرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
فاروق احمد نے یوٹیوب پر 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز حاصل کر رکھے تھے۔
فاروق احمد پب جی موبائل کے آفیشل پارٹنر اور برانڈ کے کینیڈین ایمبیسیڈر بھی تھے۔
وہ پب جی موبائل کے قیمتی اکاؤنٹس، نایاب آئٹمز، مہنگی خریداریوں اور اپ گریڈ شدہ ہتھیاروں سمیت گیم کی مہنگی ترین انوینٹریز دکھانے کے حوالے سے بھی معروف تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری تعزیتی پیغام کے مطابق فاروق احمد 13 جون 1998ء کو پیدا ہوئے تھے۔