• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت ہر سال 5 ارب مریضوں پر خرچ کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر سال 5 ارب روپے مریضوں کے علاج پر خرچ کرتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میو اسپتال میں 70 مریض پہلے سے کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اور مشینیں کینسر اسپتال راولپنڈی اور فیصل آباد کے لیے بھی پہنچ چکی ہیں جو اپنا کام شروع کر رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ 5 ارب روپے پنجاب حکومت مریضوں کے اس علاج پہ خرچ کرتی ہے۔ اسٹیج ون کے کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کا اب تک کامیابی سے مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم سے سوال کیا کہ وہ اب بتائیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کیا کارنامے انجام دیے ہیں؟

اس سے قبل ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا تھا کہ پمز واقعے پر وفاقی وزیر صحت کے بیان نے کئی اہم سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کا سالانہ بجٹ تقریباً 10 ارب روپے ہے۔ اتنے بڑے بجٹ کے باوجود پمز اسپتال کی موجودہ حالت سوالیہ نشان ہے۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی نجی اسپتال کو پمز کے بجٹ کا دسواں حصہ بھی ملے تو وہ شاندار ادارہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آخر کب تک سرکاری وسائل کے ضیاع اور مبینہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہے گا؟ پمز واقعے کے موقع پر ریسکیو 1122 کہاں تھی؟

قومی خبریں سے مزید