• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں آج سے مرحلہ وار انٹرنیٹ بحالی کا اعلان

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ مکمل بحال کر دیا گیا۔

ضلع حویلی کہوٹہ، میرپور اور بھمبر میں بھی ڈی ایس ایل سروس بحال  کردی گئی ہے جبکہ جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہیں۔ 

تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈڈی ایس ایل کنکشن دیا جائے گا، وائٹ لسٹڈ اداروں کے سربراہان حلف نامہ جمع کرائیں گے۔ 

انٹرنیٹ قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہ کرنےکی ضمانت لازمی قرار دی گئی،نوٹی فکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید