کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں جھگڑے کے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی شناخت ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار ضلع کورنگی اور مددگار ون فائیو کورنگی میں تعینات ہیں، اہلکاروں کو بھی آج 10 بجے طلب کیا تھا لیکن اہلکار ڈی آئی جی ساؤتھ آفس نہیں آئے۔
حکام نے کہا ہے کہ دونوں خاندانوں کو بھی طلب کیا گیا تھا، دونوں فیملیز بھی ابھی تک بیان کے لیے نہیں پہنچی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی کو اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے، اہلکار پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔