• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس بہاول عباسی کا سیاسی قیادت کو خط، بہالپور صوبے کی قرارداد پر دوبارہ غور کی درخواست

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے بیٹے پرنس بہاول عباسی نے سیاسی قیادت کو خط تحریر کیا ہے۔ 

خط کے متن کے مطابق 9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی نے بہاولپور کو دوبارہ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے ساتھ ایک الگ جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد بھی شامل تھی۔ 

خط کے متن کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن نے پیش کی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اس کی توثیق کی تھی۔ 

خط میں پرنس بہاول عباسی نے کہا گزارش ہے کہ اس قرارداد پر دوبارہ غور کریں، بہاولپور صوبے کی بحالی کو بغیر کسی تاخیر کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایجنڈے پر رکھیں۔ 

خط کے متن کے مطابق صدرآصف زرداری، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام تحریر خط چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی بھیجا گیا۔

قومی خبریں سے مزید